اتوار, 24 نومبر 2024


دریائے راوی کے پانی کی صفائی سب سے اہم معاملہ ہے،لاہورہائیکورٹ

ایمز ٹی وی(لاہور) چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے دریائے راوی کے پانی کی صفائی کے لئے بنائے گئے

منصوبے پر فوری عملدرآمد کا حکم دے دیاہے ۔فاضل عدالت نے مذکورہ منصوبے پر شروع کئے جانے والے کام کی عبوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت20 جنوری ملتوی کر دی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دریاراوی کے آلودہ پانی کی صفائی کے لئے منصوبے پر کام شروع نہیں ہو سکا۔


دریائے راوی میں لاہور کا گندا پانی فلٹر کئے بغیر بہایا جا رہا ہے جس کے باعث دریا ایک گندے نالے کا منظر پیش کر رہا ہے۔ریور راوی کمیشن کے سیکرٹری رافع عالم نے عدالت کو بتایا کہ صنعتی فضلے کو بھی صفائی کے بغیر دریا میں بہایا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے دریا کا پانی آلودہ ہو چکا ہے،جس سے آبی آلودگی پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ آبی حیات بھی متاثر ہو رہی ہے ۔واسا کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ راوی کے پانی کی صفائی کے منصوبے کے لئے اشتہار جاری کر کے کنسلٹ فرموں کو کام سونپا جا رہا ہے۔


انہوں نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ راوی کے پانی کی صفائی سب سے اہم معاملہ ہے ،عدالت کو اس منصوبے پر کاغذی کاروائی کی بجائے عملی اقدامات ہوتے نظر آنے چاہئیں۔عدالت نے دریائے راوی کے پانی کی صفائی کے لئے بنائے گئے منصوبے پر فوری عملد رآمد کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 20جنوری تک ملتوی کر دی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment