جمعرات, 02 مئی 2024


سندھ یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے خصوصی طلباءکیلئےکرسیاں تیار

ایمز ٹی وی (سندھ)سندھ یونیورسٹی کے یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر عابدہ طاہرانی کی ہدایات پر یونیورسٹی میںحال ہی میں داخلہ لینے والے عزم اور حوصلے کی علامت دو اسپیشل طلباءکے لیے خصوصی کرسیاں تیار کراکر ان کی کلاسز میں رکھی گئی ہیں جہاں وہ آرام سے بیٹھ کر اپنی کلاس اٹینڈ کرتے ہیں۔ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عابدہ طاہرانی کی ہدایات پر ڈائریکٹر مینٹیننس پروفیسر حفیظ ابڑو نے بی کام اور آئی ٹی کے شعبوں میں بی ایس پارٹ ون میںپڑھنے والے ساحل اور عبدالسلام کے لیے اسپیشل کرسیاں تیار کرائیں جو ان کی کلاسز میں رکھوا دی گئی ہیں‘ عزم‘ ہمت اور حوصلے کی علامت ساحل اور عبدالسلام کے بازو نہیں ہیں اور وہ پاؤں کی مدد سے قلم پکڑکر لکھنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ شیخ الجامعہ سندھ نے ان کی سہولت کے لیے خصوصی کرسیاں تیار کرائیں ہیں جس پر بیٹھ کر وہ آرام سے کلاس اٹینڈ کرتے ہیں۔ شیخ الجامعہ کے اس اقدام سے خصوصی طلبہ کو فائدہ ہو گا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment