ایمز ٹی وی(کراچی) میئر کراچی وسیم اختر نے ہدایت کی ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی گاڑیاں کے ایم سی افسران کے علاوہ جن دیگر افسران کے پاس ہیں وہ ایک ہفتے کے اندر واپس کر دیں۔ کے ایم سی کی گاڑیاں واپس نہ کرنے والے افسران کے خلاف ایف آئی آر سمیت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، یہ بات انہوں نے محکمہ فنانس کی بریفنگ کے دوران کہی اس موقع پر میونسپل کمشنر ڈاکٹر بدر جمیل، مشیر مالیات خالد محمود شیخ اور دیگر افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی نے محکمہ فنانس کو ہدایت کی کہ سرکاری گاڑی استعمال کرنے والے افسران کا کنوینس الائونس لازمی طور پرکاٹا جائے اور جن افسران نے کنوینس الائونس نہیں کٹوایا انہیں تادیبی نوٹس جاری کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کی گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور جو افسران گاڑیاں واپس نہ کریں ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔