اتوار, 08 ستمبر 2024


کراچی: کورنگی نمبر 5 میں مسافر بس الٹنے سے2 افراد جاں بحق 5زخمی۔

ایمز ٹی وی ( کراچی) کورنگی نمبر 5 میں تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی، حادثے سے بس میں سوار 5 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال میں دوران علاج 2 زخمی دم توڑ گئے جبکہ دیگر 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے تاہم تفتیشی عمل کی تکمیل کے بعد ہی حادثے کی حتمی وجوہات کا تعین کیا جاسکے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment