پیر, 25 نومبر 2024


بانی ایم کیو ایم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی کی انسداد ہشت گردی عدالت نے بانی ایم کیو ایم سمیت 200افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔

زرائع کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر اور ملکی سالمیت کے 34مقدمات کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بانی ایم کیو ایم سمیت 200افراد کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔

عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ تمام مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے 6مارچ تک عدالت میں پیش کیا جائے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment