ایمز ٹی وی(کراچی) ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار نے کہا کہ دہشتگردوں کا نیٹ ورک افغانستان سے چل رہا ہے اور دہشتگرد کوڈ ورڈز کا استعمال کرتے ہیں۔
کراچی کے علاقے ملیر بکرا پیٹری میں پولیس مقابلے کے بعد ایس ایس پی ملیر راﺅانوار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس بنیادوں پر ملیر میں آپریشن کیا گیا جس میں آٹھ دہشتگردوں میں ایک گل زمان دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہوسکتا ہے۔
راﺅ انوار نے کہا کہ ایک ہلاک دہشتگرد کی عمر 16 سال کے قریب ہے اور وہ کم عمر نوجوان خودکش بمبار ہوسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ وڈھ اور ساکران میں کافی تعداد میں دہشتگرد موجود ہیں اور دہشتگرد کارروائیاں کرکے واپس وڈھ اور ساکران چلے جاتے ہیں,دہشتگردوں سے لیپ ٹاپ بم ،اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔واضح رہے کہ ملیر بکرا پیٹری میں پولیس مقابلے میں 8 دہشتگردی مارے گئے