ھفتہ, 23 نومبر 2024


شہر قائد کا درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز

 

ایمزٹی وی(کراچی)شہر قائد میں سمندرکی سمت سے چلنے والی ہوائیں رک گئیں اورشمال کی میدانی ہواؤں نے شہرکا رخ کرلیا جس سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندرکی سمت سے چلنے والی ہوائیں رک گئیں اورشمال کی میدانی ہواؤں نے شہر قائد کا رخ کرلیا ہے۔ جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں گزشتہ دو روز سے کافی اضافہ دیکھا جارہا ہے اورمسلسل دوسرے دن بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر تین بجے تک شہر قائد کا درجہ حرارت 41 ڈگری تک بڑھ گیا ہے جب کہ اسلام آباد میں 31 ڈگری، لاہور36 ڈگری ، فیصل آباد میں زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری ، استور10، گلگت 21 ڈگری، ملتان 36، لسبیلہ اورتربت میں پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے اور کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی اعلانیہ اورغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری بے حال ہوگئے ہیں، شدید گرم موسم سے بچاؤ کے لیے شہریوں نے ٹھنڈے مشروبات کے استعمال میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ ڈی جی میٹ غلام رسول کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں ملک بھر میں موسم خشک رہے گا جبکہ درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔ سندھ میں درجہ حرارت 44 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے اورمزید گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔ کراچی میں بھی درجہ حرارت مزید بڑھے گا تاہم ہیٹ ویو کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے لیکن اس کے باوجود لوگ دوپہر 12 سے سہہ پہر 3 بجے تک باہر نہ نکلیں اور پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comments3

  • Comment Link KelfextTase

    KelfextTase

    21/07/2017

    Cialis Without Prescription Overnight viagra Ou Trouver Du Misoprostol

  • Comment Link KelfextTase

    KelfextTase

    14/07/2017

    Anything Otc Like Viagra Or Cialis cialis online Azithromycin Zithromax 250mg

  • Comment Link Kennuphold

    Kennuphold

    09/07/2017

    How To Get Cheap Viagra cialis Levitra Cheap