اتوار, 24 نومبر 2024


کراچی: ایم کیو ایم کارکن عامرعرف سرپھٹا کے دورانِ تفتیش سنسنی خیز انکشافات

ایمز ٹی وی(کراچی) ایم کیو ایم کے کارکن عامر عرف سرپھٹا نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ محبت ریلی پر فائرنگ کر کے چھ افراد ہلاک اور بائیس زخمی کیے۔ تفتیشی رپورٹ کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردی گئی۔

ایم کیو ایم کے گرفتار کارکن عامرعرف سر پھٹا کے اہم انکشافات سامنے آگئے، تنظیمی کمیٹی کارکن بدامنی و دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث نکلا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تفتیشی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم عامر نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ متحدہ کراچی تنظیمی کمیٹی کےانچارج حماد صدیقی نے سندھ محبت ریلی ناکام بنانے کا ٹاسک دیا، جس پر مبشر، فیصل،منظورعرف مجو، عامر، کامران کالا اور شہزاد کے ساتھ ملکر ریلی پر فائرنگ کی، واقعے میں پولیس اہلکار سمیت چھ افراد جاں بحق اور بائیس زخمی ہوئے تھے۔

عامر نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ کامیاب کارروائی کی اطلاع نائن زیرو پر دی، حملے کے لیے اسلحہ سیکٹر آفس سے ملا، دوران تفتیش عامر نے مزید بتایا کہ پارٹی نے انیس سو ستانوے میں محکمہ صحت میں ملازمت دلوائی اور دو ہزار بارہ میں متحدہ کا سیکٹر انچار بنایا گیا۔

عدالت نے مزید تفتیش کیلئے ملزم عامر کو سات اپریل تک رینجرز کے حوالے کردیا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment