ایمزٹی وی (کراچی)پاک سر زمین کے رہنما مصطفی کمال نے مطالبات نہ مانے جانے پر کل وزیراعلیٰ ہاوس کے طرف مارچ کرنے کا اعلان کردیا ۔ان کاکہنا ہے کہ کراچی کے لوگوں کے بنیادی مسائل کے حوالے سے سندھ حکومت کو 16مطالبات پر مبنی فہرست فراہم کی تھی جن میں سے 8مطالبات کو مان لیا گیا لیکن ہم اپنے ایک بھی مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔
تفصیل کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ کل شارع فیصل سے وزیر اعلیٰ ہاوس کی طرف مارچ کریں گے،ٹرانسپورٹرز سے کہتا ہوں کل لوگوں کو ایف ٹی سی پل لے کر آئیں،ٹرانسپوٹرز سے گزارش ہے کل ایک دن کی قربانی دیں ۔انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی مقصد کے لیے نہیں اپنے بچوں کو بہتر مستقبل دینے کے لے شاہراہ فیصل پر اکھٹے ہو نگے اور وزیراعلیٰ ہاوس کی طرف مارچ کریں گے اور 16مطالبات کی فہرست وزیراعلیٰ کو فراہم کریں گے ۔