ایمز ٹی وی(کراچی) سائیٹ میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
زرائع کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ میں حبیب چورنگی کے قریب واقع کپڑے کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ابتدا میں فیکٹری کے ملازمین نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن شدت زیادہ ہونے پر فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا، اطلاع ملتے ہی فائربیگیڈ کی ایک اسنارکل اور 12 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے اندر موجود لوگوں کو اسنارکل کی مدد سے باہر نکالا اور 2 گھنٹے کی کوششوں سے آگ پر قابو پالیا۔