ایمز ٹی وی(حیدرآباد ) سندھ سجاگ فورم کی جانب سے غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کے خلاف اولڈ کیمپس سے حیدرآباد پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت سورٹھ لوہار، صائمہ جعفری، محب آزاد اور دیگر نے کی،
\اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ سندھ کی عورت آج بھی عدم تحفظ کا شکار ہے جو ہمارے حکمرانوں کے لئے باعث شرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو اغوا کرکے مذہب کی تبدیلی کے بعد شادی کے واقعات کم ہونے کے بجائے بڑھ رہے ہیں جبکہ مزاحمت کرنے پر عورت کو قتل کردیا جاتا ہے۔ تعلیمی اداروں سمیت دیگر مقامات پر عورت کو ہراساں کیا جاتا ہے، یہ سب اس لئے ہورہا ہے کیونکہ ہمارےہاں قانون سازی تو کی جاتی ہے مگر اس پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تانیہ خاصخیلی، خیرالنساءملاح، رادھا بھیل مقدموں میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے۔