پیر, 25 نومبر 2024


کراچی کے مسائل پر عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے،میئرکراچی

 

ایمز ٹی وی(کراچی ) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ہے اور دنیا کے بڑے شہروں میں اس کا شمار ہوتا ہے مگر یہاں آگ بجھانے کا ڈپارٹمنٹ فعال نہیں اوراسے وسائل کی کمی کا سامنا ہے، فائر بریگیڈ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے مزید آلات، گاڑیوں اور فائر ٹینڈرز کی ضرورت ہے، اسلام آباد میں جو لوگ بیٹھے ہیں اور اس ملک کو چلارہے ہیں وہ خود سوچیں کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کے فائر ڈپارٹمنٹ کا یہ حال ہے ،

فیکٹری مالکان کو چاہئے کہ وہ خود بھی اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے کاغذ یا گتے جیسا حساس سامان ذخیرہ کرتے وقت وہاں شارٹ سرکٹ کے امکان کو ذہن میں رکھیں اور فیکٹری کی تعمیر میں اس بات کا خیال رکھیں کہ حادثات کی صورت میں امدادی کاموں میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو، حفاظتی اقدامات پہلے سے مکمل کرلئے جائیں تو ایسے حادثات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے.

شفیق موڑ نارتھ کراچی پر گتہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اگرچہ اس میں کچھ تاخیر ہوئی تاہم یہ کہنا درست نہیں کہ فائر بریگیڈ بہت دیر سے پہنچا یہ بات انہوں نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب شفیق موڑ نارتھ کراچی میں گتہ فیکٹری میں لگنے والی آگ بجھانے کے معائنے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر بلدیہ وسطی کراچی کے چیئرمین ریحان ہاشمی ، چیف فائر آفیسر تحسین صدیقی اور دیگر افسران و منتخب نمائندے بھی موجود تھے،میئر کراچی نے کہا کہ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ہے دو بندرگاہیں یہاں ہیں مگر کسی کو بھی فرصت نہیں کہ کراچی پر توجہ دیں۔ ہم نے شہر کے مسائل کے لئے ہرسطح پر آواز اٹھائی ہے اپنی کونسل میں بھی احتجاج کر رہے ہیں،سندھ گورنمنٹ تک ہمارا پیغام جا رہا ہے اگر ضرورت پڑی تو کراچی کے مسائل پر عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment