ھفتہ, 21 ستمبر 2024


پاک برطانیہ کی 70 سالہ تعلقات کی تقریب

 

ایمزٹی وی(کراچی)شہر قائد میں پاکستان اور برطانیہ کے سفارتی تعلقات کے 70سال مکمل ہونے کی خوشی میں سی ویو پر رنگا رنگ ائیر شو کا انعقاد کیا گیا جس میں دونوں ممالک کی فضائیہ کے ماہر پائلٹوں نے شاندار کرتب دکھا کر حاضرین کے دل جیت لیے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ساحل سمندر پر پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے اور برطانیہ کے رائل ایئرفورس کی ریڈ ایروز ایئروبیٹک ٹیم فضائی مظاہرہ پیش کیا۔کراچی کے ساحل پر پاکستان اور برطانیہ کے سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کے سلسلے میں فضائی مظاہرہ منعقد کیا گیا ہے۔
تقریب میں پاک فضائیہ کے افسران سمیت گورنر سندھ محمد زبیر، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ ،آصفہ بھٹو ،فاروق ستار اور صوبائی حکومتی شخصیات بھی شریک ہیں۔پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں اور برطانیہ کے رائل ایئر فورس کی ریڈ ایروز ایئروبیٹک ٹیم کا فضائی مظاہرہ دیکھنے کے لئے شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے۔اس موقع پر ماہر پائلٹوں نے پیشہ وارانہ طریقے سے انتہائی خوبصورت انداز میں فارمیشنز بنا کر فضاءمیں رنگ بھی بکھیرے ۔پائلٹوں کے فضاءمیں کرتب دیکھ کر حاضرین خوب لطف اندوز ہوئے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment