پیر, 25 نومبر 2024


کراچی میں سمندری ہوائیں بند، درجہ حرارت حد سےتجاوز کرگیا

 

ایمزٹی وی(کراچی)شہر قائد میں جنوب مغربی سمت سے چلنے والی خنک سمندری ہوائیں بند ہوگئیں اور درجہ حرارت مسلسل بڑھنا شروع ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور شہر کا موجودہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچ چکا ہے، جنوب مغربی سمت سے چلنے والی خنک سمندری ہوائیں بھی بند ہوگئی ہیں جب کہ شمال مغرب سمت سے چلنے والی گرم اور خشک میدانی ہواؤں کا راج ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کا رخ بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ سے تبدیل ہوگیا ہے اور اس تبدیلی کی وجہ سے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہورہا ہے جو آج 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا جب کہ آئندہ چند روز میں پارہ 40 سے 41 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں گرمی کا دورانیہ 8 سے 13 اکتوبر تک ہے تاہم اکتوبر میں گرمی کا ریکارڈ ٹوٹنے اور ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں کیوں کہ حیرت انگیز طور پر ہوا میں نمی کا تناسب 18 فیصد ہے جو انتہائی کم ہے اگر یہ تناسب 65 فیصد پر چلا جائے تو ہیٹ ویوز کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، ماضی میں ہیٹ ویو سمندری ہوا بند ہونے اور ہوا میں نمی کا تناسب اور درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے ہوا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment