پیر, 25 نومبر 2024


کراچی میں ہیٹ اسٹروک کاخدشہ، اسپتال میں ایرجنسی نافذ

 

ایمزٹی وی(کراچی)میئر کراچی وسیم اختر نے محکمہ موسمیات کی ہیٹ ویو کی پیشگوئی کے بعد کے ایم سی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے,محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آئندہ دو نوں میں شدید گرمی ہوگی ۔ میئر کراچی وسیم اختر نے ہدایت جاری کی ہے کہ عباسی شہید ہسپتال سمیت کے ایم سی کے بارہ ہسپتالوں میں فوری طور پر ہیٹ اسٹروک مینجمنٹ سینٹر کو فعال کردیا جائے۔ اس سلسلے میں میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ گرمی سے متاثرہ افراد کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کئے جائیں اور ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل اسٹاف اور ضروری ادویات کا وافر ذخیرہ رکھا جائے ۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کسی بھی علاقے میں ہیٹ اسٹروک یا لو لگنے کی صورت میں شہری بلدیہ کے ہسپتالوں سے رجوع کرسکتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کے الیکٹرک سے اپیل کی ہے کہ شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رکھنے کیلئے بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے حکام نے شدید گرمی میں شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے، طبی ماہرین کے مطابق گرمی میں غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں اور دھوپ میں سرڈھانپنے کے ساتھر چھتری کا بھی استعمال کریں، گرمی میں ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں، مشروبات زیادہ استعمال کریں اور ہیٹ ویو کی صورت میں پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment