اتوار, 24 نومبر 2024


کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ

 

ایمز ٹی وی (کراچی / موسم ) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی ہدایت پر کراچی میں شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے صوبائی ڈیسزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، محکمہ موسمیات ،شہری اداروں اورمحکمہ صحت کے تعاون سےر اقدامات کئے ہیں .

منگل کومتعلقہ اداروں نے کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کو ایک جائزہ اجلاس میں انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ ڈپٹی کمشنرز نے صوبائی ڈیسزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، محکمہ موسمیات ،شہری اداروں اورمحکمہ صحت نے ہیٹ اسٹروک کے خدشات کے پیش نظر ہیٹ اسٹروک سے بچائو کیلئے چوراہوں، شاہراہوں اور بس اسٹاپس پر فرسٹ ریسپانس سینٹر زاور پانی پینے کی سبیلیں قائم کی ہیں . فرسٹ ریسپانس سینٹرز پر ٹھنڈا پینے کا پانی ، او آرس ایس، برف ،ٹاولزاور دیگر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں،

اجلاس کو بتا یا کہ بدھ اور جمعرات کو ہیٹ ویو کا خدشہ ہے ہیٹ ویو کا خدشہ ٹمپریچر 40اور41 ڈگری ہوسکتا ہے. جمعہ سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی اور امید ہے کہ ہفتہ تک موسم معمول پر آجائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment