ایمز ٹی وی (کراچی ) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہمارے ہاتھ پائوں باندھ کر کراچی کے مسائل حل کرنے نہیں دیئے جا رہے‘ کے ایم سی کے بجٹ کا ایک ایک پیسہ کراچی کی تعمیر و ترقی پر خرچ ہوگا .
وزیراعظم پیکیج کے تحت کراچی میں جوبھی کام ہوگا وہ انتہائی شفاف ہوگا اور اس پیکیج کے تحت جو فنڈز آئیں گے اسے گورنر ہائوس میں قائم کمیٹی کے ذریعے استعمال کیا جائے گا تاکہ شفافیت کو ہر طرح سے برقرار رکھا جاسکے.
کراچی کی تعمیر و ترقی کا بجٹ نہ خود کھائوں گا اور نہ کسی کو کھانے نہیں دوں گا‘وزیر اعلیٰ سندھ کے پیکیج سے نہ ہمیں پیسہ چاہئے اور نہ ہی ملے گا ‘
ہم نے اسکیمیں بنا کر انہیں دے دی ہیں وہ ان پر عملدرآمد کرائیں۔ وہ منگل کی دوپہر ضلع وسطی کے مختلف علاقوں رہبر چوک، گجر نالہ، لیاقت آباد سپر مارکیٹ، خاموش کالونی اور دیگر علاقوں کا دورہ کررہے تھے۔
وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی کم وسائل کے باوجود جو کچھ ممکن ہوسکا وہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ‘وہ محکمے جن کا براہ راست تعلق شہری مسائل کے حل سے ہے وہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں ہیں