ایمز ٹی وی (کراچی) جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر وحیدالرحمان کو نامعلوم افراد نےفائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ آج صبح موٹر سائیکل سوار حملہ آور نے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں واقع دل کے امراض کے ہسپتال کے باہر پروفیسر وحیدالرحمان کی کار پر فائرنگ کرکے انکو شدید ذخمی کردیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے.
پروفیسر وحیدالرحمان کے قتل کے واقعے کے بعد جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے دو روز کے لیے تدریسی عمل معطل کردیا ہے۔ جبکہ آواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیا اینڈ مینجمنٹ سائنسس کی انتظامیہ نے واقعہ پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر وحید الرحمان کا قتل علم کا قتل ہے، اس افسوس ناک واقعہ پر یکم مئی کو ایمز کے زیر اہتمام کی جانے والی ویلکم پارٹی بھی منسوخ کردی گئی ہے۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے بھی پروفیسر وحیدالرحمان کے قتل کی شدید مذمت کی گئی ہے صدر آئی ایس او کراچی ڈویژن محمد عباس کا کہنا ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور قاتلوں کو قرار واقع سزا دی جائے