ھفتہ, 21 ستمبر 2024


کراچی رینجرز آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک

 

ایمزٹی وی(کراچی)کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ میں رینجرز اور پولیس کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا جس میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کی اس دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 رینجرز اور ایک سی ٹی ڈی کا اہلکار زخمی ہوگیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ رینجرز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ، بارود اور دیگر سامان بھی آمد کرلیا گیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment