ھفتہ, 21 ستمبر 2024


پی ٹی آئی کا پنڈال آج سیہون میں سجے گا

 

ایمزٹی وی(سندھ)تحریک انصاف آج سیہون میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی،میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کی وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے حلقے اور پیپلز پارٹی کے گڑھ سیہون میں سیاسی طاقت مظاہرہ کرنے کےلئے سیاسی میدان سجانے کی بھرپور تیاریاں جاری ہے،سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کےلئے پارٹی رہنما پہلے ہی سیہون پہنچ چکے ہیں جبکہ پارٹی چیئرمین عمران خان شام کو پہنچیں گے اور جلسے سے خطاب کریں گے۔
تحریک انصاف سندھ کے رہنما لیاقت جتوئی کے مطابق جلسے کےلئے لال باغ گراؤنڈ میں چالیس ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ 80 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔
جلسہ گاہ میں کنٹینر پر مشتمل 120 فٹ لمبا اور 16 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا،ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق جلسے کی سیکیورٹی کےلئے 750 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ 6 واک تھرو گیٹ بھی لگائے جائیں گے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی جلسے کے مقام پر موجود ہوگی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment