منگل, 07 مئی 2024


کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 59 پیسے کی کمی کردی گئی

ایمز ٹی وی(کراچی) نیپرا کی جانب سے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ۔نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے انسٹھ پیسے کی کمی کا اعلان کیا ہے ہے ۔نیپرا کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اطلاق مئی کے مہینے سے کیا جائےگا ۔نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی فروری میں ہونے والی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کی گئی ہے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی سے ملنے والے ریلیف مئی کے مہینے میں ایڈجسٹ کیا جائے گا ۔نیپرا نے کیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جارہا ہے 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment