منگل, 07 مئی 2024


کراچی: کارخانے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

ایمز ٹی وی ( کراچی) جامعہ کلاتھ کے قریب علاقے عیدگاہ میں قائم پلاسٹک کے کارخانے اور مکانوں میں لگنے والی آگ پرفائربرگیڈ نے ڈیڑھ گھنٹے کی کوششوں کے بعد قابو پالیا، آگ لگنے  کے باعث  لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 پلاسٹک کے کارخانے میں آج صبح لگنے والی آگ نے اردگرد کے 5مکانات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملتے ہی فائر برگیڈ کی 6 گاڑیوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ سے متاثر مکانات کے مالکان کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقے میں قائم کارخانے سے زندگی بھر کی جمع پونجی آتشزدگی کی نذرہوگئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment