اتوار, 24 نومبر 2024


پی آئی اے نے ایک اور سنگِ میل عبورکرلیا

 

کراچی : پی آئی اے نے نئے اسٹینڈرڈ آئی ایس او کی سرٹیفکیشن حاصل کرلی، خطے میں پہلی سرٹیفائیڈائر لائن ہونے کا اعزازحاصل کرکے ایک اور سنگِ میل عبورکرلیا۔ پی آئی اے کے شعبہ فلائٹ سروس کا بین الاقوامی آڈٹ کمپنی بیورو ورٹاس نے نئے کوالٹی منیجمنٹ اسٹینڈرڈ کے حوالے سے آڈٹ کیا۔ اس بیرونی آڈٹ میں بیس اسٹیشنز کے علاوہ ائر لائن کے ہیڈ آفس کا انتخاب کیا گیا جس میں بغیر کسی دشواری کے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔ پی آئی اے کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان نے چیف آپریٹنگ آفیسر ضیاء قادر قریشی اور ائر لائن کے شعبہ فلائٹ سروسز کو کامیابی سے آئی ایس او سرٹیفکیشن کے دوبارہ سے حصول پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سرٹیفکیشن کے تحت کوالٹی کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ان اقدامات کو حقیقی معنوں میں لاگو کیا جائے تا کہ پی آئی اے کو سفر کے لئے مسافروں کی پہلی ترجیح بنایا جا سکے۔ انہوں نے یہ سرٹیفکیٹ45 دن کی ریکارڈ مدت میں حاصل کرنے پر شعبہ فلائٹ سروس کی کار کردگی کو سراہا۔ یاد رہے کہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار اسٹینڈرائزیشن نامی یہ تنظیم مختلف شعبوں میں بین الاقوامی میعارات کا تعین کرتی ہے، جس کی جانب سے پی آئی اے کو سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment