(ایمز ٹی وی )ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی حاجی انور نے پارٹی چھوڑنے اور پی ایس پی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس با ت کا اعلان وہ آج پریس کانفرنس میں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی انور نے ایم کیو ایم چھوڑنے اور پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی سلسلے میں حاجی انور پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی اور مصطفیٰ کمال سے ملاقات بھی کریں گے۔
ترجمان کے مطابق چیرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال آج دوپہر میں پریس کانفرنس کریں گے۔حاجی انوار کا کہنا ہے کہ متحدہ پاکستان مفاد پرستوں کی جماعت بن گئی ہے اسی وجہ سے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔