اتوار, 24 نومبر 2024


لوڈشیڈنگ نے سندھ والوں کی زندگی اجیرن کر دی

 

ایمز ٹی وی (کرا چی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صوبے میں بجلی بحران پر وفاقی حکومت پر برس پڑے اور کہا لوڈشیڈنگ نے سندھ والوں کی زندگی اجیرن کر دی، فیکڑیوں میں تالے لگ رہے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

کے الیکڑک کو گیس نہ ملنے کی وجہ سے 500 میگاواٹ کے پلانٹس بند ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت سندھ میں بھیانک شکست دیکھ رہی ہے۔

اسی لئے سندھ دشمنی میں یہ سب کیا جا رہا ہےمراد علی شاہ سیکریٹری بلدیات کے دفتر میں نیب کےچھاپے پر بھی برہم دیکھائی دیئے اور کہا کہ نیب کے ساتھ تعاون کرینگے لیکن بدتمیزی برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ نیب نے نواز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا کہا لیکن انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment