کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کے الیکٹرک اور کراچی واٹر بورڈ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا ہے۔ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقوں کو کربلا بنا دیا گیا،ہر سال لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوئوں کے باوجود لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوجاتاہےجبکہ کے الیکٹرک بجلی کی فراہمی میں فیل ہوگئی اور واٹر بورڈ بھی پانی کی منصفانہ تقسیم میں ناکام ہے۔ انہوں نے اتوار کو پریس کلب کے باہر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہری بوند بوند پانی کو ترس گئے، طلبہ دہرے امتحانا ت کا شکار ہیں، صنعتی سرگرمیاں متاثر ہیںاور علاقے کربلا بن گئے ہیں۔ فاروق ستار نے دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے بھی مظاہرے میں شرکت کی اپیل کی اور کہا کہ کے الیکٹرک کا منافع 35 ارب سے 70 ارب ہوگیالیکن گھریلو صارفین پراب بھی قیامت ڈھائی جارہی ہے