جمعہ, 20 ستمبر 2024


گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ پر9 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا

 

کراچی : نیو کراچی میں گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ پر 9گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔ تیسرے درجے کی آگ کو بجھانےکے عمل میں شہر بھر کی فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے حصہ لیا۔ نیو کراچی صنعتی ایریا کی گارمنٹ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فا ئر بر یگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیتے ہوئے شہر بھر سے فائر ٹینڈر طلب کر لیے۔ واٹر بورڈحکام نے آگ کی شدت دیکھتے ہوئےہا ئیڈریٹس میں ایمر جنسی نافز کر دی۔آگ لگنے کے فوری بعد ہی تمام ورکرز کہ فوری طور پر باہر نکال لیا گیا۔چیف آفیسر کا کہنا تھا کہ آگ کی شدت کے باعث شہر بھر سے فا ئر ٹینڈرز کو طلب کیا گیا۔ فائر بر یگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی جبکہ آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا کام کئی گھنٹے تک جاری رہا.

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment