لاہور: ملک بھر میں آج 7 ستمبرکو یوم فضائیہ روائتی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔
یوم فضائیہ ہمیں اس چیزکی یاد دلاتا ہے کہ کس طرح ہمارے جاں بازدلیر شاہینوں نے دشمن کے حملے کو پسپاکرکے وطن عزیزکی آن بان اورشان کو قائم رکھا۔ بزدل دشمن نے ہمارے ملک پرجب وارکیا تو ہماری فضائیہ نے بھی اس کا بھرپور طریقے سے جواب دیا۔
دشمن کے طیاروں کو نہ صرف فرارپرمجبور ہونا پڑا بلکہ پاک فضائیہ کے طیاروں نے ان کا پیچھاکیا اورانھیں نشان عبرت بنایا۔ پاک فضائیہ نے دشمن کے ہوائی اڈوں پربھی جوابی حملہ کیااورلدھیانہ، جالندھر، بمبئی اورکلکتہ کے ہوائی اڈوں پر حملہ کرکے دشمن کے کئی طیارے تباہ کردیے