اتوار, 05 مئی 2024


جامعہ کراچی اور چارٹرڈ انسٹیٹوٹ آف مینجمنٹ اکاﺅنٹنٹس کے مابین مفاہتی یاداشت پر دستخط

ایمز ٹی وی (کراچی) جامعہ کراچی اور لند ن (برطانیہ ) میں قائم چارٹرڈ انسٹیٹوٹ آف مینجمنٹ اکاﺅنٹنٹس کے مابین مفاہتی یاداشت پر دستخط کی تقریب گذشتہ روز (۲۱جون۵۱۰۲ئ) کو کلیہ نظمیات وانصرام کے دفتر میں منعقد ہوئی۔جس کے تحت کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے چیئر مین ڈاکٹر دانش صدیقی اور ریجنل ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ جنوبی ایشیاءاور شمالی امریکہ (سی آئی ایم اے) بریڈ لی ایمرسن نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔اس موقع پر رئیس کلیہ نظمیات وانصرام پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ دنیا گلوبل ولیج بن چکی ہے فاصلے ختم ہوچکے ہیں وہ تعلیمی ادارے جو کہ ملٹی نیشنل اور انٹرنیشنل اداروں سے اشتراک کرینگے ان کے فارغ التحصیل طلبہ وطالبات جدید ٹیکنالوجی ،جدید بینکنگ اور اکاﺅنٹنگ کے شعبہ میں جدت ،مہارت اور صلاحیتیں بروئے کار لاکر بہتر مقام حاصل کرسکتے ہیں۔مذکورہ معاہدہ جامعہ کراچی کے گریجویٹس کو بزنس کے شعبہ میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار اداکرسکتے ہیںاورجامعہ کراچی کے طلبہ کو سی آئی ایم اے بزنس اسکول کے طلبہ وطالبات کو پیشہ ورانہ اہلیت حاصل کرنے میں تیز رفتار ٹریک فراہم کرے گا۔انہوں مزید کہا کہ اس ضمن میں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کی کاوشیں لائق تحسین جس کی بدولت مذکورہ معاہدہ روبہ عمل آیا۔جامعہ کراچی اور کارپوریٹ سیکٹر کے مابین تعلقات اور اشتراک عصر جدید کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ریجنل ڈائریکٹر بریڈلی ایمرسن نے کہا کہ یہ یاداشت جامعہ کراچی اور پیشہ ورانہ اکاﺅنٹنگ کے اداروں جیسے سی آئی ایم اے کے مابین وسیع تر تعاون کی فضا کو فروغ دیگا۔اس کے علاوہ سی آئی ایم اے سالانہ بنیاد پر کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے طلبہ کو گولڈ میڈل،فیسوں میں استثنیٰ اور اسکالرشپ بھی فراہم کرے گا۔چیئر مین بزنس اسکول ڈاکٹر دانش صدیقی نے کہا کہ ہمارے ذہین طلبہ وطالبات اس پیشکش سے ضروری مستفید ہونگے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment