پیر, 25 نومبر 2024


رینجرز نے ثروت اعجاز قادری اور شاہد غوری کو زیر حراست لینے کے بعد رہا کردیا ، ترجمان سنی تحریک

 ایمز ٹی وی ( کراچی ) ترجمان سنی تحریک کا کہنا ہے کہ ثروت اعجاز قادری اور شاہد غوری کو رینجرز نے حراست میں لیا تھا مگر اب انہیں رہا کردیا گیا ہے ۔ ترجمان سنی تحریک کے مطابق ثروت قادری اور شاہد غوری رینجرز حکام سے ملاقات کیلئے ہیڈ کوارٹر گئے تھے ۔جس کے بعد تمام ساتھیوں اور ڈرائیورز کو واپس کردیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤوں کو حراست میں لے لیا گیا ۔

واضح رہے کہ رینجرز نے اس پہلے بھی مرکزی دفتر میں دو بار چھاپہ مارا ہے جس کے نتیجے میں سنی تحریک کے کئی عہدیدران اور کارکنان رینجرز کی تحویل میں ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment