اتوار, 24 نومبر 2024


پولیس نے ایم کیو ایم کے رہنماء عامر خان کے خلاف عدالت میں چلان پیش کردیا ۔

 ایمز ٹی وی (کراچی)پولیس نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جب کہ اس موقع پر پولیس نے عدالت میں تفتیش مکمل کرتے ہوئے چالان بھی پیش کردیا۔ چالان میں عامر خان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رینجرز نے 11 مارچ کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مارتے ہوئے عامر خان سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا تھا جہاں عامر خان کو 90 روز حراست میں رکھنے کے بعد مزید تفتیش کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment