منگل, 07 مئی 2024


کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیں ، 10 دہشت گرد ہلاک

ایمز ٹی وی (کراچی) شہر قائد کے مختلف علاقوں رینجرز کی کاروائیوں کے دوران 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ کارروائی کے نتیجے میں 3 رینجرز اہلکار بھی ذخمی ہوئے ۔

سپر ہائی وے کے قریب رینجرز نے کاٹور کے علاقے پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں دہشتگردوں نے دستی بم کا حملہ کردیا رینجرز کی جانب سے جوابی کاروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگئے۔

رینجرز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو رمضان کے دوران صوبے میں دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے جب کہ ان کے قبضے سے ایس ایم جی ، خودکش جیکٹس اور دیگر بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے منگھو پیر اور سلطان آباد میں بھی کارروائیاں کیں جس میں 4 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment