منگل, 07 مئی 2024


سندھ میں عام تعطیل کا اعلان عوام کی بھلائی کیلئے کیا گیا ہے ، شرجیل میمن

ایمز ٹی وی (کراچی) وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ میں عام تعطیل کا فیصلہ سندھ کی عوام کی بھلائی کیلئے کیا گیا ہے ۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عام تعطیل کی اہم وجہ سندھ کی عوام کو لوڈ شیڈنگ سے بچانا ہے ۔

وزیر اطلاعات و بلدیات کا شرجیل میمن کے مطابق عام تعطیل کا اطلاق صرف سرکاری دفاتر پر ہوگا تاکہ سرکاری اداروں سے بچنے والی بجلی عوام کو فراہم کی جاسکے ۔

شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ارکان سندھ اسمبلی آج وزیر اعلیٰ سندھ کی موجودگی میں کے الیکٹرک کے خلاف اسمبلی کے احاطے میں دھرنا دیگی ۔جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وزراء اور ارکانِ اسمبلی بھی شریک ہونگے ۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سندھ اور کراچی میں اموات کی زمہ دار وفاقی وزارت پانی و بجلی او کے الیکٹرک ہیں جن کے خلاف ہم مقدمہ درج کروائیں گے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment