جمعرات, 10 اکتوبر 2024


ڈائومیڈیکل یونیورسٹی کی پرووائس چانسلرکی مدت ملازمت پوری ہوگئی

کراچی: ڈائومیڈیکل یونیورسٹی کی پرووائس چانسلرکی مدت ملازمت پوری ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈائو میڈیکل یونیورسٹی کی پرووائس چانسلراور سابق وزیر اعلی سندھ کی بیٹی ڈاکٹر نصرت شاہ بھی 5 مئی کو ریٹائر ہوچکی ہیں اور یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق حاضر سروس پروفیسر ہی پرووائس چانسلر رہ سکتا ہے اور اسی بنیاد پر 11 پی وی سیز کو فارغ بھی کیا جاچکا ہے۔

تاہم نصرت شاہ بدستور پی وی سی کام کررہی ہیں۔ محکمہ بورڈز کے مطابق ان کا تقرر اسی وقت قانونی ہوگا جب یونیورسٹی ایکٹ میں ترمیم کر کے ریٹائرڈ پروفیسر کو بھی پی وی سی بنانے کی منظوری دیدی جائے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment