اتوار, 24 نومبر 2024


وفاقی جامعہ اردوکاقیام مولوی عبدالحق انتھک محنت اور کوششوں کانتیجہ ہے

کراچی: جامعہ اردو میں بابائےاردو مولوی عبدالحق کی60ویں برسی کےموقع پرمزارپرگل افشانی وفاتحہ خوانی کااہتمام کیاگیا۔

اس موقع پروفاقی اردو یونیورسٹی کی قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نےکہا کہ بابائے اردو مولوی عبدالحق نے اردو زبان کی ترویج کے لئےاپنی پوری زندگی وقف کردی۔وفاقی جامعہ ارد و کا قیام ان کی انتھک محنت اورکوششوں کا نتیجہ ہے ۔

انہوں کہا کہ بابائے اردومولوی عبدالحق نے جو چراغ جلایا ہمیں اُس کو آگے لیکر چلنا ہے اردو زبان ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہے ہمیں بابائے اردو کے مشن کو کامیابی سے ہمکنارکرنا ہے۔ اردو دنیا کی عظیم زبانوں میں سے ایک ہے اگراسکو اہمیت دی جائے تو اسکا شمار دنیا کی اہم ترین زبانوں میں ہوگا جبکہ اس کے برعکس پاکستان میں ا ردو کی ترقی اور فروغ کے لئے اسطرح سے کام نہیں ہورہا ہے جیسا کہ بابائے اردومولوی عبدالحق نے خواب دیکھا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ اردو بابائے اردو مولوی عبدالحق کی زندگی بھر کی کوششوں کا ثمر ہے جسے ہم رائیگاں جانے نہیں دیں گے اور ان کے لگائے ہوئے پودے کو تناور درخت بنائیں گے اوراردو کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کریں گے۔

س موقع پرانجمن ترقی اردو کے صدرواجد جو اد،وقائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم،پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد، پروفیسر ڈاکٹرمحمد ضیاء الدین،ٹریژار دانش احسان، نجم العارفین، محمد صدیق،ڈاکٹر کمال حیدرو دیگربابائے اردو کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment