کراچی : وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت سالانہ امتحانات کاآغاز آج سے ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں وفاق المدارس کے تحت سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز ہوچکاہے، ملک بھر کے ساڑھے پچیس سو سے زائد امتحانی مراکز میں ہفتہ 26 فروری سے تین مارچ تک بیک وقت امتحانات ہوں گے
اس موقع پر ہزاروں علماء وعالمات امتحانی عمل نگرانی کے فرائض انجام دیں گے، صوبائی دفاتر میں امتحانی امور کیلئے کنٹرول سینٹر قائم کردیا گیا۔
اضلاع و ڈویژنل سطح پر تربیتی نشستوں سے مرکزی قائدین، صوبائی نظماء و اراکین امتحانی کمیٹیاں فعال کردی گئیں۔
کراچی کے سات اضلاع میں میں مجموعی طور پر تقریبا چالیس ہزار طلباء وطالبات کیلئے ایک سو تریسٹھ163امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں، جس میں74طلباء اور89 طالبات کیلئے بنائے گئے ہیں۔ طالبات کیلئے وفاق المدارس کی فاضلات اور عالمات کو نگران مقرر کیا گیا ہے۔