منگل, 03 دسمبر 2024


جامعہ اردومیں آج ہونےوالےامتحانات منسوخ

کراچی: کراچی کی وفاقی جامعہ اردوعبدالحق کیمپس میں طلبہ تنظیموں کےمابین تصادم کےباعث آج ہونےتمام امتحانات منسوخ کردیئےگئے۔

وفاقی جامعہ اردو کی قائم مقام رجسٹرار کے مطابق جامعہ اردوکے عبدالحق کیمپس میںگزشتہ رو ز دو طلبہ تنظیموں میں تصادم ہوا تھا، جس کے نتیجہ میں 3طلبہ کے زخمی ہوئے تھے۔

جامعہ اردوکے کنٹرولرغیاث الدین احمد کے مطابق عبدالحق کیمپس کے تمام پرچے منسوخ ہوئے ہیں جب کہ گلشن اقبال کیمپس کے پرچے لئے جائیں گے اور منسوخ ہونے والے پرچے بعد میں لئے جائیں گے جن کا اعلان بھی بعد میں کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ عبدالحق کیمپس میں آرٹس ، سائنس کے ایم اے ، بی اے ، بی کام ، ایم بی اے ، بی بی اے سمیت دیگر کے امتحانات چل رہے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment