ایمزٹی وی(کراچی)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے سال 2016 کے اوائل میں 'پاک چائنا میڈی کون' نامی میڈیکل کانفرنس منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔جس میں بتایا گیا کہ یہ طبی اجلاس پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے معاشی راہداری کے معاہدے کے حوالے سے منعقد کیا جا رہا ہےانہوں نے مزید کہاپاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے باعث دنیا میں ملک کے لیے ایک منفی تاثر پایا جاتا ہے۔ اس کانفرنس کے ذریعے دنیا کو یہ بتانے میں مدد ملےگی کہ پاکستان طب کے شعبے میں بھی بھرپور صلاحیتوں کا مالک ہے‘طب کے شعبے میں پاکستان میں پہلی بار بین الاقوامی سطح پر ہونے والی اس کانفرنس میں پاکستانی طب کے شعبے میں فعال طبی ماہرین کو توقع ہے کہ اس سے پاکستانی ڈاکٹروں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں پیش کرنے کا موقع ملے گا۔کراچی میں اگلے سال ہونےوالی اس کانفرنس میں شرکت کیلئے چین کے علاوہ، سارک ممالک کے ڈاکٹر پاکستان آئیں گے، جس میں شریک طبی ماہرین مختلف موضوعات پر لیکچر بھی دیں گے۔