ایمز ٹی وی (کراچی) آل پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز سندھ نے حکومت سندھ کی جانب سے موسمِ گرما کی تعطیلات میں مزید 10دن کے اضافے کو مسترد کردیا۔ کراچی پریس کلب میں آل پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز سندھ نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے اضافے کو مسترد کردیا اور حکومت سندھ سے اپیل کی کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں چئیرمین آل پرائیوٹ اسکولز مینیجمنٹ ایسوسی ایشنز سندھ سید خالد شاہ کا کہنا تھا کہ تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ درست نہیں کیوں کہ کراچی سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں صورتحلا بہتر ہے اس لیے تعلیمی عمل روکنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ خلاد شاہ نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ تمام اسکولز 3 اگست سے کھلیں گے اور اگر حکومت نے اس ضمن میں کوئی پاداش دی تو وہ بھی قبول ہے۔