پیر, 25 نومبر 2024


شعبہ کمپیوٹرسائنس جامعہ کراچی کےزیراہتمام کیرئیر فیسٹ2022 ءمنعقد

شعبہ کمپیوٹر سائنس جامعہ کراچی کے زیر اہتمام کیرئیر فیسٹ2022 ء کاانعقادکیاگیا۔

کیرئیر فیسٹ میں ملک کی نامور کمپنیز کے 30 سے زائد اسٹالز لگائے گئے تھے جوطلباوطالبات ودیگر کی توجہ کامرکز بنے رہے۔

کیرئیر فیسٹ کا دورہ کرتے ہوئےوفاقی وزیرآئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا کہ پاکستان میں اسمارٹ فونز کی مینوفیکچرنگ شروع ہوچکی ہے اورجولائی 2023 ء تک پاکستان میں 5G لاؤنچ کردیاجائے گا۔آئی ٹی انڈسٹریز اور جامعات کے باہمی اشتراک سے مستقبل کی ضروریات کو پوراکیاجاسکتاہے۔ہماری کوشش ہے کہ ملک کے ہرحصے میں موجود افراد کی ٹیکنالوجی تک رسائی کو ممکن بنایاجائے۔مجھے یہاں طلبااور بالخصوص طالبات کی کثیر تعداد دیکھ کرخوشی ہورہے کیونکہ خواتین کو بااختیار بناکر ہی معاشرے ترقی کرسکتے ہیںوفاقی وزیر امین الحق نے مزید کہا کہ وزارت آئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن میں کرپشن کا نام ونشان نہیں اور جو کرپشن میں ملوث پایاجائے گا وہ منسٹری میں نہیں رہے گا۔انہوں نے شعبہ جامعہ کراچی اور بالخصوص شعبہ کمپیوٹر سائنس کو مبارکباد پیش کی اور اس طرح پروگرامز کے تواترسے انعقاد پر زور دیا۔

اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ جامعات عام طور پر تخلیقی سوچ کو پروان چڑھانے، ایجاد واختراع اورنئی تحقیق کا مرکز ہوتی ہیں۔ ہمارے نوجوانوں میں ذہانت اور تخلیقی سوچ کی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی تخلیقی سوچ اور تخلیقات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ان کی معاونت اور انہیں سہولیات فراہم کی جائیں

اس موقع پر چیئر مین شعبہ کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر ندیم محمود نے کیرئیر فیسٹ کے انعقاد اور اس کے اغراض ومقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی اور تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment