منگل, 03 دسمبر 2024


ثانوی تعلیمی بورڈکا ضمنی امتحانات 2023 کےایڈمٹ کارڈجاری کرنےکااعلان

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے قائم مقام ناظم امتحانات خالد احسان نے 15جنوری 2024 سے شروع ہونے والے ضمنی امتحانات 2023 کے ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ حاصل کرنے کیلئے الگ الگ اتھارٹی لیٹر کے ساتھ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی اور آفس کارڈ کے ہمراہ مقررہ تاریخوں میں میٹرک بورڈ سے ایڈمٹ کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔

جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے دیئے گئے رہائشی پتوں پر ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment