ھفتہ, 23 نومبر 2024


ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کےتحت سالانہ امتحانات کاآغازآج سے ہوگیا

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت سالانہ امتحانات آج سے شروع ہوگئے۔ 

شیڈول کے مطابق صبح کی شفٹ میں نہم جماعت کمپیوٹراسٹیڈیز (نظری) سائنس گروپ اور دوپہر کی شفٹ میں دہم جماعت جنرل سائنس کے امتحانات لئے جائیں گے۔ 

چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے بتایا کہ رواں سال نہم و دہم جماعت کیلئے مجموعی طور پر 3لاکھ 68ہزارسے زائد طلباء و طالبات سائنس و جنرل گروپ کے امتحانات دیں گے جبکہ اس سال امتحانی مراکز 504 بنائے گئے 

انہوں نےبتایا کہ اس سال نہم جماعت کے سائنس گروپ کے امتحانات میں ایک لاکھ 74ہزار 964امیدوار شریک ہو رہے ہیں جس میں لڑکیوں کیلئے 265اور لڑکوں کیلئے239امتحانی مراکز شامل ہیں، اسی طرح جنرل گروپ کے امتحانات میں 32ہزار 639 امیدوار شریک ہورہے ہیں۔ 

 چیئرمین بورڈ کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ نے تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت ان مراکز پر بیرونی مداخلت پر پابندی ہو گی اور ان کے اطراف میں کام کرنے والی فوٹو اسٹیٹ کی مشینیں دوران امتحان بند رہیں گی 

انہوں نے طلبہ کو متنبہ کیا کہ امتحانات کے دوران موبائل فون ہر گز اپنے ہمراہ نہ لائیں خلاف ورزی کی صورت میں موبائل فون ضبط کر لیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment