جمعہ, 03 مئی 2024


سر سید یونیورسٹی کے تحت داخلہ ٹیسٹ ۔

ایمزٹی وی (کراچی) سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا داخلہ ٹیسٹ کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوا جس میں دس ٹیکنالوجیز کے لئے تقریبا ًچار ہزار طلبہ نے حصہ لیا۔داخلہ ٹیسٹ میں چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے طلبہ کی بھی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔داخلہ ٹیسٹ صبح دس بجے شروع ہوا جس کا دورانیہ دو گھنٹے تھا ،سر سید یونیورسٹی کے چانسلر انجینئر محمد عادل عثمان نے امتحانی مرکز کا دورہ کیا ،اور داخلہ ٹیسٹ کے انتظامات پر اطمینان اظہار کیا ۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ہم نے ہمیشہ طلبہ کی قابلیت اور ان کی ذہنی صلاحیتوں کی حو صلہ افزائی کی ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment