اتوار, 12 مئی 2024


روس کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے زبردست تحفہ

ایمزٹی وی(کراچی)روس کے قونصل جنرل نے پاکستانی طلبا کو روس میں مفت تعلیم کی دعوت دے دی ہے۔کراچی کی ایک تقریب میں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی طالب علموں کو روس میں مفت تعلیمی موقع کا علم نہیں ہوتا جس سے بہت سے طلباء اس موقع سے محروم رہ جاتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ روسی اسکالر شپ سے پاکستان اور روس کے تعلقات کو بہتر بنانے کا حصہ ہے۔روسی سفارت کارکہنا تھا کہ روسی فیڈریشن میں ٌپاکستانی طالب علموں کے لئے تجارت، ادویات سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی زبردست مواقع ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment