منگل, 07 مئی 2024


علوم شرقیہ کے امتحان برائے سال 2015کے امتحانی فارمز جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

ایمز ٹی وی (کراچی) ثانوی تعلیمی بورڈکے ناظم امتحانات کے اعلامیہ کے مطابق علوم شرقیہ کے امتحان برائے سال 2015کے امتحانی فارمز 5اکتوبر سے13نومبر 2015تک بغیر لیٹ فیس کے ساتھ نیشنل بینک آف پاکستان، عسکری بینک، یونائیٹڈ بینک، حبیب بینک، بورڈ آفس بوتھ میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ یہ امتحانی فارم کمرہ نمبر 15دوسری منزل بلاک Aسے چیک ہونے کے بعد مندرجہ بالا بینکوں میں جمع ہوں گے ۔ یاد رہے کہ ادیب کے امتحان میں شرکت کے لئے امیدوار کی عمر امتحانی سال کی یکم اکتوبر کو کم ازکم پورے 15سال ہونی چاہئے۔ یہ امتحانات دسمبر 2015کے تیسرے ہفتے میں منعقد ہوں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment