ایمزٹی وی(کراچی)انٹر بورڈ کراچی کے کنٹرولر امتحانات عمران چشتی کی جانب سے پریس کانفرس میں چیئرمین انٹر بورڈ اختر غوری کے خلاف اہم انکشافات سامنے لائے گئےہیں۔تفصیلات کے مطابق ناظم امتحانات عمران چشتی کا کہنا ہے کہ مارک شیٹ جاری کرنے کی کنٹرولنگ اتھارٹی وہ ہیں جبکہ ان اجازت اور دستخط کے بغیر ہی درجنوں مارک شیٹیں جاری کی گئیں۔ مارک شیٹ میں نمبروں کی ہیر پھیر کرنے کے لئے ملازمین کو چئرمین کی جانب سے دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے چیئرمین انٹر بورڈ اختر غوری کی ویڈیو بھی دکھائی جس میں وہ اپنے ملازم پر ان کی مرضی کے مطابق کام نہ کرنے پر برس رہے ہیں۔ ویڈیو میں چیئرمین انٹر بورڈ اپنے ملازم کو ہدایت دے رہے ہیں کہ چند رول نمبر ہیں جبکہ وڈیو میں چیئرمین انٹر بورڈ نے ملازم پر دباؤ ڈالنے کے لئے وزیر اعلیٰ ہاؤس سمیت اعلی شخصیات کا نام بھی استعمال کیا ہے