جمعرات, 02 مئی 2024


جماعت نہم کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان

ایمز ٹی وی(کراچی) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے سال 2015کے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون (جماعت نہم) کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ متعلقہ تاریخوں کو اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بورڈ آفس میں کانفرنس ہال پہلی منزل سے صبح 9:30 بجے سے شام 5:00بجے کے دوران مارکس شیٹس حاصل کر سکتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق 16نومبر کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، 17نومبر کو جمشید ٹاﺅن، گلشن اقبال، شاہ فیصل کالونی، 18نومبرکو ملیر، بن قاسم، لانڈھی، کورنگی، صدر، لیاری، کیماڑی ،19نومبر کو بلدیہ، سائٹ، اورنگی گڈاپ پر مارکس شیٹس حاصل کر سکیں گے جبکہ پرائیویٹ طلبہ و طالبات کی مارکس شیٹس ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کر دی گئی ہیں۔شیڈولمیں مزید کہا گیا ہے کہ جماعت نہم ریگولر اور پرائیویٹ کے طلبہ و طالبات 14دسمبر 2015تک اپنے اسکروٹنی فارم متعلقہ بورڈ کے برانچوں نیشنل بینک، حبیب بینک، یو بی ایل، عسکری بینک بورڈ کی برانچوں میںجمع کروا سکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment