کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی لیوک رائٹ نے فائنل میچ کیلئے لاہور نہ آنے کا اعلان کیا تو پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس پر لیوک رائٹ بھی میدان میں آ گئے ہیں اور ایسا جواب دیدیا کہ آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں گے۔
”جب عمران خان لاہور میں فائنل کے انعقاد کو پاگل پن قرار دے رہے ہیں تو میں کیسے جا سکتا ہوں“
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف مرحلے میں پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکی ہے تاہم لیوک رائٹ، ٹائمل ملز اور کیوین پیٹرسن نے لاہور نہ آنے کا اعلان کیا ہے۔ لیوک رائٹ کا کہنا تھا کہ وہ سیکیورٹی خدشات کے باعث لاہور نہیں آئیں گے، میری فیملی ہے اور میں ایک میچ کیلئے اپنی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتا۔
It's with a heavy heart I will not be coming to Lahore. I have a young family and for me a game of cricket is just not worth the risk 1/3
— Luke Wright (@lukewright204) February 28, 2017
اس اعلان کے بعد برطانوی کرکٹر کو پاکستانیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑا اور لوگوں نے طرح طرح کے پیغامات کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ”لاہور میں لاکھوں لوگ رہتے ہیں اور ہمارے بھی خاندان ہیں، ہم پرامن قوم ہیں اور تم یہ دیکھو گے۔“
لیوک رائٹ بھی اس پیغام پر چپ نہ رہ سکے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ”اس پیغام کے ساتھ تو آپ کچھ زیادہ پرامن نہیں لگتے۔“