ایمز ٹی وی(اسپورٹس)اسلام آباد یونائیٹڈ کے باﺅلر رومان رئیس کا وکٹ حاصل کرنے پر منفرد طریقے سے جشن منانے کا انداز خاصی شہرت حاصل کر چکا ہے اور بہت سے لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ وہ دیگر باﺅلرز کی طرح شور مچانے، بھاگنے دوڑنے یا ڈانس کرنے کے بجائے خاموشی کیساتھ کھڑے کیوں ہو جاتے ہیں۔
رومان رئیس نے بالآخر اس کے پیچھے چھپے راز سے پردہ اٹھا ہی دیا ہے اورکہا ہے کہ وہ اس کے پیچھے کوئی خاص پیغام نہیں ہے، بس وکٹ حاصل کر کے منفرد طریقے سے جشن منانا ہی مقصد ہے۔
رومان رئیس سے سوال پوچھا گیا کہ وہ وکٹ حاصل کرنے پر دیگر باﺅلرز کی طرح غصہ یا خوشی ظاہر کرنے کے بجائے خاموشی کیساتھ کیوں کھڑے ہو جاتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ”میں ویسے بھی بہت عاجز اور نرم مزاج شخص ہوں، یہ طریقہ میں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنایا تھا اور اب اسے یہاں بھی اپنا لیا ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ پی ایس ایل کے ٹاپ 10 مومنٹس میں شامل ہوئی ہے، جس پر مجھے فخر ہے۔“
پہلے میں شعیب اختر کی نقل کرتا تھا اور آﺅٹ کرنے پر دونوں ہاتھ پھیلا دیتا تھا لیکن پھر اسے تبدیل کیا اور اپنا سٹائل بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے پیچھے کوئی پیغام نہیں ہے، یہ ٹی 20 کرکٹ ہے اس لئے میں غصہ یا خوشی ظاہر کرنے کے بجائے چپ ہو کر کھڑا ہو جاتا ہوں کیونکہ کیا پتہ اگلی ہی گیند پر چھکا لگ جائے