ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ ٹو کے پلے آف مرحلے کے تیسرے میچ میں پشاور زلمی ، کراچی کنگز کو24 رنز سے ہراکر فائنل میں پہنچ گئی۔182رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگزمقررہ اووزمیں7وکٹوں پر157رنزبناسکی۔ پشاور زلمی کے کامران اکمل مین آف دی میچ قراردیا گیا۔
پشاور زلمی کے تمام غیر ملکی کھلاڑی لاہور آنے کو تیار ،اتوار کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔
پلے آف مرحلےکے اہم ترین میچ میں کراچی کنگز کے پولارڈ 47 اور کرس گیل 40رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ پشاورزلمی کےکرس جارڈن اوروہاب ریاض نے3،3وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کا ٹاس کراچی کے کپتان سنگاکارا نے جیت کر پشاور کو بیٹنگ کی دعوت دی،جس پر پشاور نے کی ٹیم نے اپنے مقررہ بیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 181رنز بنائے۔
پشاور زلمی کے کامران اکمل نے شاندار 104رنز کی باری کھیلی، جس میں سات چھکے اور چھ چوکے شامل تھےان کے علاوہ ڈیوڈ ملان 36اور مارلون سموئلز 37رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ قابل ذکر بیٹسمین تھے۔
کراچی کی جانب سے محمد عامر اور سہیل خان ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے جبکہ دیگر بولرزکو کوئی کامیابی نہ ملی۔
آج کے میچ میں پشاور کی ٹیم اپنی مکمل بیٹنگ فارم میں نظر آئی اور انہوں نے کراچی کے بولرز کو کافی مشکل میں رکھا۔